ایساف کنٹینرز سے حساس آلات چوری ہوگئے : کسٹم انٹیلی جنس حکام

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 21:27

ایساف کنٹینرز سے حساس آلات چوری ہوگئے : کسٹم انٹیلی جنس حکام
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) کسٹم انٹیلی جنس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایساف کنٹینرز سے حساس آلات چوری کرلیے گئے ہیں۔ ایساف کنٹینرز براستہ کراچی افغانستان سے جرمنی بھیجے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

کنٹینرز سے حساس آلات کو چوری کرکے اینٹیں بھر دی گئی تھیں۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے کراچی پورٹ پر چھاپہ مار کر کنٹینرز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے کہ کنٹینرز سے حساس آلات کب اور کہاں سے چوری ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں