کمشنرکراچی کی ہدایت پرمضر صحت اشیا فروخت اور بنانے والوں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائی جاری
جمعرات 2 اپریل 2015 21:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)مضرصحت اشیا فروخت اور بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر کارروائی جارہی رہے گی۔ کوکب اقبال ممبر ٹاکس فورس کمشنر کراچی اور چیئرمین کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان نے ماڈل کالونی اورکھوکھراپار کی کچی آبادی میں قائم جعلی اور مضر صحت کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران کہی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ فہیم میمن ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس سعودآباد محمود حسین راجا،نواز گھمرو مختیار کار، ایس ایچ او احسن، فوڈ انسپکٹر شوکت ،علی حسین، وائس چیئرپرسن ایڈوائزی کونسل CAP فاطمہ مشرف،کوآڈنیٹرکیپ فرحانہ مسعودبھی موجود تھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹی اورمضرصحت اشیا بنانے والے صارفین کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔
شہر میں مضر صحت کھلا خورودنی تیل وگھی،مرچ مسالے ،غیر معیاری ٹافیاں،جعلی اورغیر معیاری کولڈڈرنکس بنائی اور فروخت کی جارہی ہیں جس کے خلاف کمشنر کراچی کی قائم کردہ ٹاسک فورس کارروائی کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کھوکھراپار کی کچی آبادی میں جعلی کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری سے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جارہی ہے جس پر آج کارروائی کی گئی۔مضر صحت اورجعلی کولڈڈرنک بنانے میں استعمال کی جانے والی مشنری کو تحویل میں لیا گیاہے اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ممبر ٹاسک فورس کمشنر کراچی کوکب اقبال نے کہا کہ شہر کے مختلف ریسٹورانٹس کے کچن چیک کرنے کے ساتھ غذائی اشیا بنانے والی فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اوراُس کے ساتھ چھوٹے بڑے اسکولوں وکالجز میں قائم کینٹین کو بھی چیک کیا جائے گا۔ تاکہ ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے انھوں نے کہا کہ کچھ بڑے بڑے ریسٹورانٹس ،بیکری ،مٹھائی بنانے والے، ڈبل روٹی بنانے کے کارخانوں میں حفظانِ صحت کے مطابق اشیا تیار نہیں کی جارہی ہیں ایسے مضر صحت اشیا بنانے والوں کو محکمہ فوڈ کی جانب سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مضر صحت اشیا کی فروخت سے صارفین کو مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کے اسپتال بھرے پڑے ہیں ۔ کوکب اقبال نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مضر صحت اشیا بنانے والوں کی نشان دہی کریں تاکہ ایسی مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جاسکے اورشہریوں کو اچھی غذا میسر آسکے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز