میٹرک کے طلباء سے جون جولائی کی فیس لیناقابل مذمت ہے،ترجمان جمعیت

جمعرات 2 اپریل 2015 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ترجمان محمد ساجد خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک کے طلباء سے جون جولائی کی فیس کی وصولی کو غیرقانونی قراردیا جاچکا ہے مگر اسکے باوجود نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی طرف سے میٹرک کے طلباء سے جون جولائی کی فیس لینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن طلباء سے اسکولز انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر فیس وصول کی ہے انکی فیس واپس کی جائے۔

(جاری ہے)

طلباء کے والدین کے مطابق اسکولز انتظامیہ فیس نہ دینے کی صورت میں بچوں کے ایڈمٹ کارڈ روک رہی ہے جو کہ ان پر ظلم کی انتہا ہے۔متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین انتظامیہ کے غیرقانونی عمل سے انتہائی پریشان ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ وزیر تعلیم سندھ ، سیکریڑی تعلیم، ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنزسے مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر قانونی عمل کو فی الفور روکا جائے اور نجی تعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں