سپریم کورٹ نے ذوالفقارآباد میں آئل ٹینکر ٹرمینل کا کام 30 دن میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا
جمعرات 2 اپریل 2015 20:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے ذوالفقارآباد میں آئل ٹینکر ٹرمینل کا کام 30 دن میں مکمل کرنے کا حکم دے دیاشیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکر کی پارکنگ ختم کرنے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، سماعت کیدوران سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ذوالفقارآباد میں ٹرمینل کیلئے 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے یہاں مسجد اور واش روم بھی تیار حالت میں ہیں جبکہ کیفے ٹیریا اور فلور کارپیٹنگ کیلئے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ایم سی کے پاس موجود ہیں ان کو ہدایت کی جائے کہ اس رقم سے وہ باقی کام مکمل کریں، رپورٹ میں کہا گیا کہ جب تک شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکرز کو سہولیات موجود رہیں گی وہ یہاں سے نہیں جائیں گے لہذا آئل کمپنیز کو پابند کیا جائے کہ وہ آئل ٹینکر کو سپلائی معطل کریں جبکہ ذوالفقارآباد میں 70 کروڑ روپے کی لاگت کیے جانے والے کام کی شفافیت اور معیار کیلئے بھی تحقیقات کرائی جائیں سماعت کے بعد عدالت نے اپنے آرڈر میں ہدایت کی کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کیفے ٹیریا اور فلور کارپیٹنگ کا کام 30 دن میں مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا