نالے کی صفائی اور سیوریج کے اوور فلو کے خاتمے کیلئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ،محمد علی راشد

جمعرات 2 اپریل 2015 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءحق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، واٹر اینڈ سیوریج کے افسران اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی اور سیوریج کے اوور فلو کے خاتمے کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کیں کہ کورنگی زون میں تمام علاقوں خصوصاًنشیبی علاقوں کا سروے کیا جائے اور اُن علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیکر اسے فوری طور پر درست کیا جائے اور کورنگی میں واقع تمام نالوں کی صفائی کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جائیں اورساتھ ہی نالوں سے نکلنے والے کچرے کو فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگایاجائے اور صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور باہمی مشاورت کے ذریعے جہاں ضرورت ہوئی وہاں فوری اقدامات کو برؤے کار لاکر بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اورنالوں پر قائم ناجائز تجاویزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ کورنگی کو خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے کورنگی کی عوام الناس کو بنیادی ضرورت کو فراہم کرنا ہمار ا اولین فرض ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ کورنگی کی تمام یونین کونسل کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور ان تمام یونین کونسلوں میں برابری کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں