عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں،فریال تالپور

شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید رانی نے عوام کیلئے قربانی دی،4اپریل کو شہید بابا کی برسی میں بھرپور شرکت کریں،سید قائم علی شاہ کی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے وفد سے گفتگو

جمعرات 2 اپریل 2015 18:05

کراچی( این این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماوٴں فریال تالپور اور بختاور بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے وفد نے ضلعی صدر سعید چاولہ کی قیادت میں بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر شیری رحمن ،سینیٹر سعید غنی ،صوبائی شرجیل میمن اور سید نجمی عالم بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ۔ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔پیپلزپارٹی نے کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔جمہوریت پسند عوام ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے ہیں ۔ضلعی صدر باصلاحیت امیدواروں کو سامنے لائیں جو بلدیاتی حلقوں میں عوامی خدمات کی مثال قائم کریں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی نے عوام کے لیے قربانی دی ۔

4اپریل کو شہید بابا کی برسی میں بھرپور شرکت کریں ۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید نجمی عالم ،ضلع صدر شیخ محمد سعید چاولہ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کارکنوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو ان کے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فریال تالپور نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ملاقا ت میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران اظہار الحق حسن زئی ،لطیف مغل ،علی شاد ،آصف راہی ،اصغر بہاری ،لطیف آرائیں ،میاں حسن ،فاروق گبول ،کمال جوکھیو ،انتخاب کاظمی ،فدا تنولی ،علی ساند ،وہاب حسین ایڈوکیٹ اور غلام محمد شریک تھے ۔پاکستان پیپلزپارٹی ایسٹ کا قافلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے 3اپریل کو پیپلز سیکرٹریٹ سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ روانہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں