نقل کے خاتمے کیلئے میٹرک بورڈ کی مخلصانہ کوششیں قابل ستائش ہیں ، پیک پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن سندھ

جمعرات 2 اپریل 2015 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پیک پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن سندھ نے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے میٹرک بورڈ کی مخلصانہ کوششیں قابل ستائش ہیں امتحانات میں بڑھتے ہوئے نقل کے رجحان نے تعلیم کو تباہ کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیک پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی عہدیدران جن میں غلام عباس بلوچ ممبر بورڈ،غلام معین الدین ،نصرالدین سمیت وفد کی قیادت کرتے ہوئے حور مظہر سیکویٹری بورڈ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیک کر مرکزی عہدیدران نے شہزاد اختر کی قیادت میں سیکریٹری بورڈ حور مظہر سے ملاقات میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کیلئے عملی اقدامات بہترین حکمت عملی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوران امتحان سنیٹروں کی بجلی کق یقینی بنانا کے الیکڑک کی زمہ داری ہے کیونکہ مہذہبی تہواروں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی ہے جبکہ حور مظہر سے ملاقات میں سیکورٹی کے انتظامات کو مذید سخت کرنے پر زور دیا ۔

غلام عباس بلوچ ممبر بورڈ کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام اور اس کے سدباب کیلئے ٹاؤن وائز کارنر میٹنگ کا بھی اہتمام کیا ہے ۔ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد اختر نے سیکریٹری بورڈ حور مظہر نے بورڈ کو اپنے بھرپور تعاؤن کا یقین دلایا اوع کہا کہ میٹرک کے امتحانات کو کامیاب اور پر امن بنانا سب کا فرض ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں