میں لالچی اداکار نہیں ہوں ، نانا پاٹیکر

جمعرات 2 اپریل 2015 14:36

میں لالچی اداکار نہیں ہوں ، نانا پاٹیکر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ نانا پاٹیکر نے کہا ہے کہ میں لالچی اداکار نہیں ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی میرے پاس اسکرپٹ لے کر آتا تو میں خود سے یہ سوال پوچھتا ہوں کہ میں یہ فلم کیوں کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ فلمیں نہیں کرتا کیونکہ میں لالچی نہیں ہوں اور نہ ہی میں پرتعیش کاریں اور بنگلے خریدنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی میں کوئی ایسا سکرپٹ دیکھتا ہوں جو بہت ہی معیاری ہو تو پھر میں وہ فلم ضرور قبول کر لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں فلم ” ویلکم بیک “ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں