کراچی : کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 13:45

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا.

(جاری ہے)

ترجامن سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ نادرا سے بائیو میٹرک سسٹم فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس کو کرائم ریکارڈ آفس میں رکھا جائے گا جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملے گی. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے بعد دوران تفتیش اپنا نام پتہ غلط بتاتے ہیں . بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ملزمان کی شناخت بآسانی کی جا سکے گی اور ڈیٹا بیس سے ملزمان کے اصل نام پتہ جاننے میں مدد ملے گی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں