کراچی، شہر قائد میں دہشت گردی، فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ، 6افراد جاں بحق
جمعرات 2 اپریل 2015 13:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) شہر قائد میں دہشت گردی، فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ، مختلف واقعات میں6افراد جاں بحق جبکہ دودہشت گردوں سمیت 3ملزمان مارے گئے ،لیاری ایکسپریس وے سے چار لاشیں برآمد ہونے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،چاروں افراد کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا ، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارندوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔
جمعرات کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے دو مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا، جن کی لاشیں عباسی شہیدہسپتال منتقل کردی گئیں۔چاروں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔(جاری ہے)
لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب کورنگی کے مختلف علاقوں سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں۔ادھر ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلے میں بھی ایک مشتبہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو زخمی کردیا تھا۔علاوہ ازیں پیرآباد پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر حملے کے بعد مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت تکریم الحق اور عمران کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد عمران فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظییم کے پانچ کارندوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیے۔دوسری جانب نبی بخش پولیس نے ایک سیاسی کارکن کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں ملوث تھا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ