کراچی : 4 افراد کی لاشیں بر آمد، مقتولین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، پولیس
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

کراچی

کراچی : 4 افراد کی لاشیں بر آمد، مقتولین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، پولیس

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اپریل 2015 ء): کراچی کے علاقہ لیاری ایکسپریس اور لیاری ندی سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں . پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کےقتل کیا گیا ہے دو لاشیں لیاری ایکسپریس جبکہ دو افراد کی لاشوں کو لیاری ندی سے بر آمد کیا گیا. ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 24 سے 32 سال کے درمیان ہیں.

02/04/2015 - 10:47:11 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان