سرکاری زمینوں پر منظم مافیا قبضے کرکے شادی ہالز اور دیگر تجارتی سرگرمیاں کررہے ہیں،شرجیل میمن
بدھ 1 اپریل 2015 22:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر ایک منظم مافیا قبضے کرکے وہاں شادی ہالز اور دیگر تجارتی سرگرمیاں کرکے نہ صرف اس شہر کے عوام اور بچوں سے ان کی خوشیاں لوٹ رہے ہیں بلکہ یہاں سے ہونے والی آمدنی سے دہشتگرد سرگرمیوں میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔ سرکاری زمینوں پر قبضوں اور وہاں قائم غیر قانونی شادی ہالز، تجارتی سرگرمیوں اور دیگر دفاتر اور سرگرمیوں کے خلاف اس وقت تک ایکشن جاری رہے گا جب تک ان کا مکمل خاتمہ نہیں کرلیا جاتا۔
ابھی تک یہ تمام غیر قانونی ہالز کے حوالے سے میرے سامنے کوئی نام نہیں ہے اور یہ نامعلوم ہیں البتہ جیسے ہی اس کے شواہد ملے کہ ان کے پش پست کون ہے اس کو میڈیا کے ریعے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں غیر قانونی شادی ہالز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کریں اور کوئی ایسا نہیں کرتا تو میں اسے بھی اس میں برابر کا شریک تصور کروں گا۔
ناجائز طور پر شادی ہالز اور دیگر تجاوزات کو قائم کرنے میں کے ایم سی کے افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اس حوالے سے بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایات دی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ان کی نوکریوں سے معطل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قائم کشمیر لان اے ، بی سی میں قائم غیر قانونی شادی لان کو مسمار کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو، میٹروپولیٹن کمشنر کراچی مسعودعالم، ڈی ایم سی ویسٹ کے ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد، ڈی سی ایسٹ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کے ایم سی کی زمین پر جو کھیل کے میدان کے لئے مختص تھی اس پر قائم تین شادی لان کو اپنی نگرانی میں مسمار کروایا اور موقع پر موجود اعلیٰ افسران کو اس میں موجود تمام سامان ضبط کرنے کے احکامات دئیے۔ انہوں نے ڈی جی پارک کو ہدایات دی کہ فوری طور پر مذکورہ پارک سے ملبہ اٹھاکر یہاں پر پارک قائم کرکے اسے عوام کے سپرد کیا جائے۔ اس موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایک منظم مافیا نے سالہا سال سے عوامی پارکس، کھیلوں کے میدان سمیت دیگر رفاہی اور فلاہی زمینوں پر قبضہ کرکے وہاں غیر قانونی شادی ہالز اور دیگر تجارتیکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو