سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے مستعفی اراکین سندھ اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے مستعفی اراکین سندھ اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن اوراسپیکراسمبلی سے 10 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایم کیوایم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کے چاراراکین سندھ اسمبلی ستمبر 2014میں مستعفی ہوگئے تھے اوراسپیکر کی جانب سے جنوری 2015 میں انہیں منظور کرلیا گیا تھا، وکیل نے بتایا کہ قواعد کے تحت خالی ہونے والی نشستوں پر 60 روز میں ضمنی الیکشن کرانا ہوتے ہیں لیکن ابھی تک انتخابی شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اوراسپیکر سندھ اسمبلی سے 10 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں