کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ مکمل  سابق صدر کو ایم آر آئی کروانے کا مشورہ

بدھ 1 اپریل 2015 19:40

کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ مکمل  سابق صدر کو ایم آر آئی کروانے کا مشورہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ،طبی ماہرین کی جانب سے سابق صدر کا ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کے سرکاری میڈیکل بورڈ میں بھی تبدیلی کی گئی انسداد دہشت گردی بلوچستان کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا طبی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کی جانب سے سابق صدر کا ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا گیا۔اسکے علاوہ پرویز مشرف کے سرکاری میڈیکل بورڈ میں پروفیسر انیس بھٹی کی جگہ ڈاکٹر امتیاز ہاشمی کو شامل کرلیا گیاجو سابق صدر آصف علی زرداری کے طبی معاون بھی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر امتیاز ہاشمی نجی ہسپتال میں کام کرتے ہیں اورنیورو اسپائنل کورڈ کے سرجن ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ قواعد کے تحت سرکاری میڈکل بورڈ کا سربراہ کوئی نجی ہسپتال کا ڈاکٹر نہیں بن سکتا اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے معائنے کے لیے دو بار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا تاہم وہ بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں