کراچی: پریس کلب کے باہر تحریک انصاف یوتھ ونگ کا احتجاج۔

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ کراچی پریس کلب کے باہر تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔ احتجاج گزشتہ روز جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں تحریک انصاف کے رہنماوَں اور کارکنان پر حملے کے خلاف کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی کسی ایک شخص یا سیاسی جماعت کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، کراچی سب شہریوں کا ہے۔ کراچی میں ہر سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کا مکمل حق ہے۔ مظاہرین کی جانب سے اس موقع پر لیاقت آباد میں تحریک انصاف کے نئے یونٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں