کراچی: کریم آباد میں تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کی آمد پر متحدہ کے کارکنان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 01/04/2015 - 19:02:38 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:49:18 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:46:01 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:42:57 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:42:57 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:39:07 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:35:46 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:35:46 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:35:46 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:32:57 وقت اشاعت: 01/04/2015 - 18:15:41
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی: کریم آباد میں تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کی آمد پر متحدہ کے کارکنان کی نعرے بازی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء)‬‎ کریم آباد کے مینہ بازار میں عمران اسماعیل کی آمد کے موقعے پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔ کریم آباد کے مینہ بازار سے عمران سماعیل کی جانب سے انتخابی رابطہ مہم کا آغاز کیا جانا تھا تاہم اس موقع پر متحدہ قومی موونٹ کے مشتعل کارکنان کی جانب سے اکٹھے ہوکر عمران اسماعیل کے خلاف نعرے بازی شروع کردی گئی ۔

صورتحال کے کشیدہ ہو جانے کے باعث تحریک انصاف کے کارکنان بھی عمران اسماعیل کو سیکورٹی دینے کے غرض سے مینہ بازار پہنچ گئے۔ تاہم صورتحال کے خراب ہونے سے قبل ہی پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متحدہ کے مشتعل کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے اور پرامن طریقے سے انتخابی مہم چلانا چاہتے ہیں، وہ کراچی کیلئے امن کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

01/04/2015 - 18:39:07 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان