بلدیہ جنوبی کراچی کے صدر اور کیماڑی زونز کی گاڑیاں مرمت نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہورہی ہیں،میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس

بدھ 1 اپریل 2015 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بلدیہ جنوبی کراچی کے صدر زون کے چاروں لوڈرز خراب ہوکر ورکشاپ میں کھڑے کردیئے گئے ہیں جس میں صفائی ستھرائی کا کام بُری طرح متاثر ہورہا ہے ،بدھ کو صدر زون کی گاڑیوں کو فیول کی عدم فراہمی کی وجہ سے صدرزون میں کام بند رہا جبکہ کیماڑی زون کی 22میں سے گیارہ گاڑیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے عملے نے کام چھوڑدیا اور گاڑیوں کی فوری مرمت کامطالبہ کیا ہے ۔

میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ ،چیئر پرسن کنیز فاطمہ ،جنرل سیکریٹری عبد الرؤف بلوچ ،مرکزی رہنماؤں ملک نواز ،پرویز جدون ،غلام حسین شاہ ،عبد الحمید ،حبیب الرحمن ،اسلم پروانہ اور دیگر نے کے ایم سی ورکشاپ میں االائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ گاڑیوں کی مرمت کے احکامات فوری طورپر جاری کرکے گاڑیوں کی مرمت کا بندوبست کریں جبکہ ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 6بجے قبل گاڑیاں ورکشاپ سے آؤٹ نہ کی جائیں موٹر وہیکل انسپیکٹر ورکشاپ میں انیڈنٹ جاری کریں ۔

(جاری ہے)

اضافی ڈیوٹی کا معاوضہ اوور ٹائم ادا کیا جائے ۔چیک اینڈ بیلنس کے لیے ڈمپنگ گراؤنڈ پر ٹائم کیمپ بٹھایا جائے جوکہ گاڑٰیوں کے ٹریپ ریکارڈ کرکے پرچی جاری کرے ۔ضرورت اوورٹائم کے مطابق فیول جاری کیا جائے ۔فوری طور پر گاڑیوں کی مرمت کا بندوبست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں