حیدر آباد،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے، علامہ ثناء اللہ حیدری

بدھ 1 اپریل 2015 16:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 5روپے فی لیٹر اضافے پرپاکستان راہ حق پارٹی سندھ کے کنوینر علامہ ثناء اللہ حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری طبقہ پہلے ہی بہت پریشان ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لوڈشیڈنگ نے کاروبار کو متاثر کیا ہوا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کے مظلوم عوام بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ میں اضافہ ہوگا جب تک حکومت براہ راست ٹیکس کا نظام نافذ نہیں کرے گی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ہی عوام کا خون چوسا جاتارہے گا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے اپوزیشن جماعتیں پارٹی مفادات سے نکل کر عوامی مفادات کی سیاست کریں اس وقت حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا کاکردار بھی شرمناک ہے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل پر اپوزیشن کی جانب سے کوئی بات نہیں کی جارہی حکومت ہوش کے ناخن لے جی ایس ٹی اور دیگر اشیاء پر ٹیکسزکی بھر مار کرنے کے بجائے براہ راست ٹیکس نافذ کئے جائیں پاکستان راہ حق پارٹی عوام میں مقبول ہورہی ہے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں پاکستان راہ حق پارٹی کم وسائل کے باوجود عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے گی اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی تو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں