آئی ایم ایف سے قسط موصول، پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے

بدھ 1 اپریل 2015 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) آئی ایم ایف سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ حکام کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی چھٹی قسط ملنے کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے6.6 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کیا تھا جس میں سے اب تک 3 ارب 60 کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ حکومت بیرونی قرضوں کے بجائے برآمدا ت اور براہ راست غیر ملکی سرمایاکاری سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں