نارتھ کراچی صنعتی ایریا پولیس پارٹی نے کارروائی کرکے 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا

منگل 31 مارچ 2015 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) نارتھ کراچی صنعتی ایریا پولیس پارٹی نے کارروائی کرکے 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔بھتہ خوروں سے بے شمار جعلی سمیں اور شناختی کارڈ کی کاپیاں برآمد کی گئیں ۔اس ضمن میں اعجا ز نامی شخص کی جانب سے نارتھ کراچی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ 90/2015درج کرایا گیا ہے جس میں اعجاز نے شکایت درج کرائی کہ نامعلوم فون کال کے ذریعہ بھتہ خور پانچ لاکھ روپے طلب کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدم ادائیگی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔تاہم اس مقدمے کے اندراج کے بعد انویسٹی گیشن پولیس پارٹی نے بھتہ خوروں کو نیو کراچی صنعتی ایریا میں رقم کی ادائیگی کے لیے بلوایا جس پر پولیس پارٹی نے بھتہ خوروں کی آمد پر ان کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا ۔بھتہ خوروں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ۔جبکہ بھتہ خوروں کی نشاندہی پر چھاپہ مارکر بے شمار جعلی سمیں ،موبائل فونز اور شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔مزید سنسنی خیز انکشافات ہونے کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں