کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،جمیل الرب،

سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے

منگل 31 مارچ 2015 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے قیام امن اور اطمننان بخش حالات پیدا کرنا حکمرانوں کی اہم ذمہ داری ہے جسے تاحال یقینی بنانے میں حکومت ناکام رہی ہے ،جناح گراؤنڈ میں پیش آنیوالے واقعات جیسے کئی مراحل سامنا کر چکے ہیں 2013 کے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی اور ناانصافیاں آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں اس وقت حکومتی مشنری کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہمیں ناصرف انتخابی مہم بلکہ مہاجر قوم کے ہردلعزیز چیئرمین آفاق احمد کو بھی شہر بھر کے میڈیا کے سامنے ان کے انتخابی حلقے میں جانے سے زبردستی روکا گیا تاکہ ہمیں دھکیل کر جبری مینڈیٹ حاصل کیا جاسکے ۔

چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر حسن اسکوئر سیوک سینٹر سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی آئین و قانون کے تحت تمام سیاسی و مذہبی جماعت کو یکساں حقوق حاصل ہیں موجودہ حالات میں کوئی جماعت کراچی میں دھونس ،دھمکیوں ،لڑائی جھگڑے اور دھاندلیو ں کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ،وقت اور حالات تیزی سے تبدیل اور عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے عوام مخلص اور منافق کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں کسی صورت شہر قائد کو مافیا عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

جمیل الرب نے کہاکہ کراچی میں کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی جماعت کو انتخابی سرگرمیوں سے روکے ، کسی جماعت پر تشدد اور اپنی مرضی مسلط کرنا آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر حکومت سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے تاکہ دیگر جماعت کے تحفظ اور انتخابی مہم کیلئے تسلی بخش حالات پیدا کیئے جاسکیں ۔جمیل الرب نے مزید کہاکہ گزشتہ نائن زیرو کے واقعہ نے ثابت کردیا کہ 2013 کے انتخابات میں ہم کن چیلنجز اور روکا وٹوں کا شکار رہے ہوں گے کیونکہ اسوقت پورا شہر نوگو ایریا بنا ہوا تھا ،نائن زیرو سمیت شہر بھر کے تمام علاقے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں