میٹرک کے امتحانا ت کے شیڈو ل کو تبدیل کرناطلبہ وطالبات کیساتھ زیا دتی کے مترادف ہے، پر وفیسر صفدر علی خان

منگل 31 مارچ 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء)مہر ان کمیو نیکیشن نیٹ ورک ، B&H ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پا کستان کا ایک ہنگامی اجلا س زیر صدارت سر پرست معروف شا عر وادیب محقق اسلامک اسکا لر پرو فیسر یوسف فضل ،سلطان الواعظینٰ میمو ریل ہا ل،سر سید گرامر اسکو ل B-45 ، سیکٹر 4-B ، سرجا نی کیمپس کرا چی میں منعقد ہو اجس میں با نی ایم سی این ، B&H ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پا کستان سید اسلم علی فکری ، چیئر مین پرو فیسر صفدر علی خان ، سینئر وائس چیئر مین سیدنبی احمد رضوی ، وائس چیئر مین و پر وجیکٹ ڈائریکٹر محمد خالد، وائس چیئر مین و انچا ر ج ایجو کیشن ونگ غلامِ مصطفی ، جنر ل سیکر یٹری ایم اے خان نعیم ، ایم شکیل قاسمی ، جوائنٹ سیکر یٹری و انچا ر ج کلچر ل ونگ نجیب الدین، جوا ئنٹ سیکر یٹر ی آصف حسین ودیگر عہدیداران وممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر صفدر علی خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن نویں ، دسویں کے لاکھو ں طلبہ وطالبات کے مستقبل سے زیا دہ اہم نہیں ۔نو یں دسویں کے امتحانا ت کے شیڈول کو تبدیل کرنا طلبہ وطالبات کیسا تھ زیا دتی کے مترادف ہے ۔ سید اسلم علی فکری نے اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حصول تعلیم ہر انسان کا بنیا دی حق ہے مملکت خداداد پا کستان میں جا ری فر سو دہ کر پٹ ، جا گیردارانہ ، وڈیرانہ نظا م تعلیم کے فروغ میں سب سے بڑی رکا وٹ ہے اس نظام کو تحفظ فراہم کرنے والوں نے ایک سا زش کے تحت طلبا ء کے ہا تھو ں سے قلم چھین کر ان کے ہا تھوں میں اسلحہ دے کر ملک وقوم کو تبا ہی و بر بادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا جس کا خمیازہ چو ری ، ڈکیتی ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گر دی کی صو ر ت میں پو ری پاکستانی قوم بھگت رہی ہے ضمنی الیکشن کو نو یں ، دسویں کے امتحانا ت پر تر جیح دینا اسی سا زش کا تسلسل اور طلبہ وطا لبات کو حصول تعلیم کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے ہم اس اجلا س کے توسط سے تما م سیاسی ، سما جی اور بلخصوص طلبہ تنظیموں کے سر بر اہا ن سے پر زور مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ کر اچی کے طلبہ وطالبا ت کیسا تھ ہونے والی اس زیا دتی پر صدائے احتجاج بلند کر کے اپنی قومی ذمہ داری پو را کر یں۔

سا تھ ہی ہم کر اچی کی نما ئندگی کر نے والے صدر پاکستان ممنو ن حسین ، وزیر اعظم میاں نو از شریف ، وفا قی وصو با ئی وزراء تعلیم ، گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ سے بھی پرزور مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اختیا ر ات کا استعما ل کر تے ہو ئے کر اچی کے طلبہ وطالبا ت کیسا تھ ہونیوالی اس زیا دتی کا ازالہ کر یں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں