سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمٹ بورڈ کے الیکشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی

منگل 31 مارچ 2015 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمٹ بورڈ کے الیکشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی سندھ ہائیکورٹ مین درخواست دائر کی گئی تھی کہ25 اپریل کو کنٹونمنٹ بورڈ کے ا لیکشن ہونا ہیں اس سے قبل 14 برس پہلے الیکشن ہوئے تھے جن میں ووٹر ز کی تعداد9 ہزار تھی لیکن اب ان کی تعداد ایک لالکھ 42 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے دس ہزار کے لیے ایک وارڈ ہونا چاہیے لیکن اب بھی دس وارڈز ہی بنائے گئے ہیں درخواست کی سماعت جسٹس حسن اطہر رضوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی درخواست کے جواب میں الیکشن کمیشن نن جواب داخل کرایا کہ الیکشن کمیشن کو حد بندیوں کا اختیار حاصل ہے اور اس پر کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام کام قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کیا گیا ہے لہذا یہ درخواست خارج کی جائے عدالت نبے الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد درخواست گزار سے چار اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں