145واں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شواسپورٹس فیسٹیول میں تبدیل وزیر اعلی سندھ کی جانب سے میلے کے لئے دی گئی دو کروڑ کی گرانٹ ہڑپ،اردو ڈرامے،مشاعرے سمیت کوئی ایونٹ نہ ہو سکا

منگل 31 مارچ 2015 19:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) 145واں سندہ ہارس اینڈ کیٹل شواسپورٹس فیسٹیول میں تبدیل وزیر اعلی سندھ کی جانب سے میلے کے لئے دی گئی دو کروڑ کی گرانٹ ہڑپ،اردو ڈرامے،مشاعرے سمیت کوئی ایونٹ نہ ہوا، میلے کی گرانٹ خرچ کرنے کے لئے ٹینڈر کی ضرورت نہیں، ڈی سی شاہ زمان کھوڑوتفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ،ضلع جیکب آباد کی عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لئے تاریخی میلے 145 ویں سندھ ھارس اینڈ کیٹل شوکے لئے ضلع انتظامیہ کو دو کروڑ کی گرانٹ دی گئی،جس کے تحت ضلع انتظامیہ کو نمائش گراؤنڈ میں،بچوں اور عورتوں کی تفریح کے لئے ،جھولے،چڑیا گھر، موت کا کنواں ، سرکس،مختلف سرکاری اداروں کے اسٹال،کھانے پینے اورخریداری کے اسٹال ،جانوروں کی نمائش، آتش بازی ،نیزے بازی، ثقافتی کھیل ،ملھ مقابلہ،کبڈی کبڈی، ونجھ وٹی،سندھی اردو ڈرامہ و مشاعرہ سمیت دیگر پروگرام کرانے تھے،پر انتظامیہ نے کوئی پروگرام نہیں کرایا، دیے گئے شیڈول کے تحت بھی ساٹھ فیصد ایونٹ نہیں کئی گئے،ماضی میں نمائش گراؤنڈ میں میلے کے دوران پیر رکھنے کی جگہ نہیں ملتی تھی،وہاں اب ایک آدھ سرکاری اسٹال کے علاوہ کچھ نظر نہیں آیا،جس کے باعث شہریوں نے نمائش کا رخ ہی نہیں کیا، ڈی سی جیکب آباد نے نمائش کی گرانٹ خرچ کرنے کے لئے تمام انتظامات شہر میں ایک ویڈیو شاپ چلانے والے پرائیوٹ شخص کو دیے گئے، جو صرف کاغذوں میں فنڈ ہڑپ کرنے کے لئے بل بنانے میں مصروف ہے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد راجہ شاہ زمان کھوڑو نے صحافیوں کا بتایا کے وزیر اعلی سندھ نے میلے کی گرانٹ تاخیر سے جاری کی اس لئے تمام ایونٹ نہ کرا سکے، میلے کی گرانٹ خرچ کرنے کے لئے ٹینڈر کی ضرورت نہیں ہم فنڈز تھوڑے تھوڑے کرکے خرچ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں