بھارتی فلموں کی نمائش پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے‘کامران اعجاز

منگل 31 مارچ 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران اعجاز نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے‘ بھارتی اور امپورٹ فلموں پر ٹیکس لگایا جائے‘ چور راستوں سے فلمیں منگوا کر کچھ لوگ پیسہ کما رہے ہیں جو پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تباہ کن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں فلمیں بنانے والوں سے ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن جو لوگ غیر قانونی طور پر بھارت سے فلمیں منگوا کر پاکستانی سینماؤں میں لگا رہے ہیں ان سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جا رہا اس لئے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان سے ٹیکس لیا جائے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی نمائش پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں