کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک دن کی شدید مندی کے بعد تیزی،100انڈیکس30ہزارکی سطح عبورکرگیا

منگل 31 مارچ 2015 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران گیارہ سو پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں تیس ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مختلف افواہوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیر کی بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث مندی کے بادل چھاگئے تھے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس طلب کیا، اس دوران چیئرمین نے کہا تھا کہ کوئی افواہوں پر کان نہ دھرے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص کے بہتر نرخ ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ ناڈیکس میں گیارہ سو پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس تیس ہزار کی حد بحال ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں