3اپریل جمعتہ المبارک کوملک بھرکی طرح کراچی میں بھی یوم تحفظ حرمین شریفین منایا جائیگا،علامہ رب نوازحنفی

پیر 30 مارچ 2015 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے بیرون ملک فرارہونے والے مجرموں کو بھی واپس لایا جائے،سنی شیعہ کشیدگی میں پڑوسی ملک شامل ہے،منفی سرگرمیوں سے روکا جائے،پاکستان میں امن کا قیام وطن عزیز کی ترقی کا ضامن ہے،امن کے لیے جو اقدام وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اب اٹھایا ہے یہ بہت پہلے اٹھایا جاناچاہیے تھا،کراچی میں ایک کاروائی کے بعد اس قدر امن ہونا یہ ثابت کرتاہے کہ سیاسی اورمذہبی لبادے میں ملبوس ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی ناگزیرہے،ان خیالات کاا ظہار اہل سنت والجماعت کراچی کے صدر،علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی نے مرکز اہلسنت میں سنی علماء کونسل کے مولانا عادل عمر،سنی ایکشن کمیٹی کے مولانا حسنین معاویہ سے ملاقات کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کیاعلامہ رب نوازحنفی نے کہاکہ پاکستان میں رہ کر کسی دوسرے ملک کے لیے ہمدردیاں رکھنایا اس کے مفادات کے لیے پاکستان میں منفی سرگرمیاں کرنا غداری کے زمرہ میں آتاہے،ایسے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،اہلسنت والجماعت کا اول دن سے یہی اعلان رہاہے کہ پاکستان میں بیرونی انقلاب کی راہیں ہموار کی جارہی ہے،اس سے پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق تھے ،اب تک اہلسنت والجماعت 7ہزار سے زائد لاشیں اٹھاچکی ہے،وطن عزیز کی سلامتی کے لیے مزید بھی کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لئے 3اپریل بروز جمعتہ المبارک کو سندھ بھر میں یوم تحفظ حرمین شریفین منایا جائے گا ملک بھرکے چھوٹے بڑے شہروں سمیت کراچی میں بھی جلسے جلوس اور ریلیاں ہوں گی حوثی باغیوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جائیں گی3اپریل کو عوام اہلسنت سڑکوں پر نکل اپنی پاک فوج سے بھی اظہار محبت کریں گی پاک فوج اہلسنت کا فخر ہے حرمین شریفین اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے حرمین شریفین پر براہ راست حملے کی باتیں ہمارے ایمان پر حملے کے مترادف ہیں حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا اہلسنت کا بچہ بچہ دفاع حرمین شریفین کے لئے جان قربان کرنے کو تیار ہے 1985سے جن خدشات کا اظہار کر رہے ہیں آج وہ حقیقت بن کر ہمارے سامنے آگئے ہیں سعودی عرب ہمارا ایسا دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے آج سعودی عرب مشکل میں ہے تو ہمیں بھی بغیر کسی لالچ کے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے فرقہ واریت کے کل بھی مخالف تھے اور آج بھی فرقہ واریت پر لعنت بھیجتے ہیں تحفظ حرمین شریفین کی بات فرقہ واریت نہیں عین ایمان ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں