تحفظ حر مین شریفین کے لیے مسلمان اپنی جانو ں کو بھی قربا ن کر دیں گے ، صدیق شیرازی
پیر 30 مارچ 2015 22:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے سینٹرل زون کے تحت ہونے والے فکرو وطن سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو مشکل وقت میں کام آنا حکومت پاکستان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کے ساتھ اپنی افواج کی خدمات اور دیگر خدمات کو پیش کرنا احسن اقدام ہے اس لیے کے اس سے قبل جب بھی ملک پاکستان کو مشکل پیش آئی ہے تو سب سے پہلے ہمدردی سعودی حکومت نے پیش کی لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی احسان کا بدلہ احسان سے دیں اور سعودی حکومت کے ساتھ اپنی تمام تر طاقت کو استعمال کریں ۔
سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم کراچی نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان کے اندر رہ کر غیروں کے اشارے پر چلتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں حکومت انکوائری کرے اور ان کے تمام تر معاملات کی نگرانی کرے ۔(جاری ہے)
ملک پاکستان کے اندر رہ کر کسی اور کے اشارے پر چلنا یہ نمک حرامی ہے اور ہم ایسی تمام تر سازشیں ناکام بنا دیں گے ۔ سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم سینٹرل زون سکندر حیات ناظم عمومی ملک عادل نے کہا کہ تحفظ حر مین شریفین کے لیے مسلمان اپنی جان کا نظرانہ بھی پیش کریں گے ۔
سعودیہ صرف اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی سب سے مقدس جگہ بھی ہے ۔ جہاں پر پوری دنیا کے مسلمان اپنی ایک عظیم عبادت حج اور عمرہ ادا کر تے ہیں ۔ جہاں پر کوئی بھی رنگ و نسل اور قوم و زبان نہیں بلکہ ایک کلمے کے نام پر جمع ہوا جاتا ہے ۔ لہٰذا کوئی بھی ملک چاہے وہ اپنا ہو چاہے بیگانہ سعودیہ کے خلاف یا حرمین شریفین کے خلاف کوئی بھی سازش کر ے گا تو مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر حرمین شریفین کا تحفظ کریں گے اور اس سلسلے میں دفاع تحفظ حرمین شریفین کونسل کا قیام نہایت احسن اقدام ہے ۔ ہم اس کی بھر پور حمایت کر تے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار