بلدیہ غربی میں جاری صاف ،سرسبزاور پر امن سندھ مہم کے دوران اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ زون کے تمام گلی کوچوں میں صفائی ستھرائی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن
پیر 30 مارچ 2015 22:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صاف ،سرسبزاور پر امن سندھ مہم کے دوران اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ زون کے تمام گلی کوچوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے نیز جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے انہوں نے موقع عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں آخر میں انہوں نے عملے کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کے عمل میں غفلت یا سستی کا مظاہر کیا تو انہیں سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جامعہ کراچی، 84طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے گھر ننھی پری کی آمد
نکاح سے پہلے شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھی: ماہرہ خان
صاحبہ کی زندگی میں پہلی باراپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد کی اجازت دے دی
بجٹ میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کا امکان
لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
آذربائیجان ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازوں کے شیڈول میں اضافے کا اعلان
جامعہ کراچی کے سینئر سائینسدان مشہور چینی یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسرمقرر
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کر لیاگیا
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت