کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،سرمایہ کاروں کے 2کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے ،
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1030.79پوائنٹس کمی سے 28927.04پوائنٹس پر بند ہوا
پیر 30 مارچ 2015 20:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے آغاز پر بھی شدید مندی کا شکار رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی بیک وقت11نفسیاتی حدیں گرگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب4ارب روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت29.26فیصدزائد جبکہ91.62حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروخت کے دباوٴ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔
ٹریڈنگ کے دورارن ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28648پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم مندی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔(جاری ہے)
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے علاوہ ایس ای سی پی کی طرف سے بروکرز سے کلائنٹس کی تفصیلات طلب کیے جانے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں سرمایاکار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1030.79پوائنٹس کمی سے 28927.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے24کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ382کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب 4ارب 6کروڑ25لاکھ6ہزار610روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 65کھرب9ارب 2کروڑ41لاکھ 87ہزار941روپے ہوگئی ۔پیرکو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں27کروڑ53لاکھ 72ہزار 720شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں6کروڑ23لاکھ45ہزار190 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت44.44روپے اضافے سے1031.28روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت42.48روپے اضافے سے892.98روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت425.05روپے کمی سے8075.95جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے3000.00روپے ہوگئی ۔پیر کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں4کروڑ61لاکھ69ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت65پیسے کمی سے6.11روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ70لاکھ31ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت76پیسے کمی سے7.05روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس697.60پوائنٹس کمی سے 18371.59پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس2142.39پوائنٹس کمی سے 46931.50جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1030.79پوائنٹس کمی سے 20894.12پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو