ایمریٹس نے امریکی شہر اورلینڈ سے یومیہ بنیادوں پر پرواز شروع کرنے کا اعلان کردیا

پیر 30 مارچ 2015 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے امریکی شہر اورلینڈو (Orlando)کے لئے یومیہ بنیادوں پر براہ راست پرواز شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سروس کا آغاز رواں سال یکم ستمبر سے ہوگا جو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جائے گی۔ اس سروس کے لئے بوئنگ 777-200 ایل آر طیارہ استعمال ہوگا جو آٹھ فرسٹ کلاس کمروں، 42 بزنس کلاس (لیٹنے والے بستر) اور 216 اکانومی کلاس کی نشستوں سے آراستہ ہے۔

پاکستانی شہری کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ذریعے براستہ دبئی اس سفر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ امریکی شہر اورلینڈو میں دنیا کے بہترین تفریحی پارکس، فیملی انٹرٹینمنٹ کے مواقع ہیں جبکہ یہاں سارا سال سورج بھی موجود رہتا ہے جس کے باعث سالانہ تقریبا 5 کروڑ 90 لاکھ سیاح یہاں کا دورہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایمریٹس کے مسافر امریکہ میں بلاتعطل دوسرے مقامات پر سفر کے لئے اسکے کوڈ شیئر پارٹرنر جیٹ بلو کے ذریعے سفر کرسکتے ہیں ۔

جیٹ بلو 24 شہروں کے لئے سفر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ا ورلینڈو ایمریٹس کے مقامات میں 10 واں امریکی مقام ہے ۔ ایمریٹس کے پریذیڈنٹ سرٹم کلارک نے اس پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ امریکی شہر اورلینڈو فرصت کے لمحات گزارنے اور کانفرس کے انعقاد کے لئے دنیا کا بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ ایک متحرک بزنس سینٹر ہے اور وہ مقام ہے جہاں ایمریٹس ایک طویل عرصہ سے خدمات کی فراہمی کے لئے خواہاں تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے ریجن کے طور پر ہم یقین رکھتے ہیں کہ 80 ممالک کے 145 مقامات کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے ارلینڈو کے ساتھ وسطیٰ فلوریڈا بھی ہماری سفری خدمات سے مستفید ہو اور پرواز کے دوران مسافر ہماری ایوارڈ یافتہ اشیاء اور خدمات سے استفادہ کریں۔ ایمریٹس اپنے بوئنگ 777-200 ایل آر طیارے کے ذریعے مختلف انواع اقسام کی وسیع مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی ہے۔

سفر کے دوران تمام مسافر ایمریٹس کے کئی ایوارڈ یافتہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس (ice)کے ذریعے فلموں کے 2 ہزار سے زائد چینلز، ٹی وی شوز، موسیقی، گیمز اور پوڈ کاسٹس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ اردو اور پشتو زبان میں بھی تفریحی مواد فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 120 ملکوں سے تعلق رکھنے والا کثیر القومی کیبن کریو سفر کے دوران علاقائی طور پر مشور نفیس کھانے بھی پیش کرتا ہے۔

فرسٹ کلاس مسافروں کے لئے دو میٹر پر مشتمل ایک پرائیوٹ کمرہ ہے جہاں مسافر ضرورت کے مطابق کھانا منگوا سکتے ہیں۔ بزنس کلاس کے مسافر لیٹنے والے بستر کے ذریعے آرام کرسکتے ہیں جبکہ اکانومی کلاس کے مسافر مختلف اعزازی مشروبات سمیت کھانے کی مختلف اشیاء سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے مسافروں کے بچوں کا انتہائی خیال رکھا جاتا ہے۔ بچوں کے لئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مفت پرام تک رسائی کے علاوہ مختلف اقسام کے کھلونے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے تیار کردہ خصوصی کھانے اور چینلز مختص ہیں تاکہ بچوں کے سفر کا وقت آسانی سے کٹ جائے۔ ایمریٹس اور ٹکٹس بک کروانے کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں