کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان لاشاری قتل کیس کی سماعت11 اپریل تک ملتوی کردی

پیر 30 مارچ 2015 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان لاشاری قتل کیس کی سماعت11 اپریل تک ملتوی کردی سلمان لاشاری قتل کیس میں ملزم سلیمان ابڑو کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ انپر جو فرد جرم عائد کی گئی وہ درست نہیں ہے اور اس میں قانونی تقاضوں پورے نہیں کیے گئے تھے جبکہ جائے وقوعہ کا بھی دوبارہ معائنہ کرایا جائے عدالت نے دونوں درخواستوں کی سماعت کی دلائل سننے کے بعد دونوں درخواستیں مسترد کردیں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں