کراچی، بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی شادی لانز کے خلاف کریک ڈاؤن

پیر 30 مارچ 2015 18:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ ڈاکٹر شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ وسطی میں غیر قانونی شادی ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے وزیر بلدیات سندھ ڈاکٹر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے میدان ،پارکس،اور رفاہی و فلاحی پلاٹوں پر قائم شادی ہالز (لانز) کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تقریبا ۲۵ سے زائد غیر قانونی تعمیر کئے جانے والے شاد ی لان کو مسمارکر کے سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی گلبر بلاک ۱۵ میں قائم بارہ دری میں قائم شادی لان کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے اپنی نگرانی میں مسمار کرایا جبکہ انہوں مختلف علاقوں میں دورہ کر کے مختلف زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی شادی لانز کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اسی سلسلے میں نیو کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ارشد وارث کی نگرانی میں سیکٹر 5.L میں قائم گل سعید لان، سیکٹر 5.B ۴ اسٹار لان ،نبیغ لان سیکٹر 5A. ِمیراب لان سیکٹر 5A نارتھ کراچی ،زبیدہ لان 11.D ، کو مسمار کیا گیا جبکہ مشتاق لان5.E ،الکوثر لان 5.E ،شارجہ لان سیکٹر 5E نیو کراچی کوسیل لگا کر لان کے کاغذات طلب کر لئے گئے نیو کراچی کے علاوہ بلدیہ وسطی گلبرگ میں باردہ دری شادی لان بلاک ۱۵ فیڈرل بی ایریا کو مکمل طور پر مسمار کردیا گیا جبکہ فیڈرل بی ایریا ہی میں قائم Q,T گارڈن کے علاوہ گزشتہ روز ناظم آباد PSO گراؤنڈ میں قائم دو شادی لان جبکہ فیڈرل بی ایریا مرکز کھیل و ثقافت میں قائم ۱۸ شادی لانز کو وزیر بلدیات شرجیل میمن کی ہدایت پر مکمل مسمار کردیا گیا ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں گزشتہ روز شرجیل انعام میمن کے ہنگامی دورے کے موقع پر بلدیہ وسطی میں قائم غیر قانونی شادی لانز P.S.Oناظم آبادمیں تعمیر 2شادی لانز، مرکز کھیل و ثقافت میں تعمیر 18شادی لانز ،اور تمام غیر قانونی شادی لانز کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے ضلع وسطی میں قائم تمام غیر قانونی شادی لانز انکروچمنٹ شمار کرتے ہوئے گرانے کے کی ہدایت دی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دو روز میں ۲۵ غیر قانونی شادی لان کومسمار کر کے سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ارشد وارثی ، ٹیکسیشن آفیسربلدیہ وسطی نے گلبرک زون اور نیوکراچی زون میں بارہ دری ہال گلبرک زون، نیو کراچی زون ، غیر قانونی شادی ہالز کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے۔ تاہم انکے مالکان کی جانب شادی ہال کا کاروبار جاری رکھنے اور نوٹس کو نظر انداز کرنے پر اپنی نگرانی میں ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ کاروئی کی اور بلدیہ وسطی میں کئی شادی لانز کو مسمار کرایا اور موجودسامان کو بحق سرکار ضبط کرکے کھیل کے میدان اور پارکوں کی جگہوں کو تجاوزات سے پاک کرایا واضح رہے کہ پارک اور گرین بیلٹس عوام کو تفریح اور سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں