سعودی حکومت کو مشکل وقت میں کام آنا ، حکومت پاکستان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،ایم ایس او

پیر 30 مارچ 2015 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے سینٹرل زون کے تحت ہونے والے فکرو وطن سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو مشکل وقت میں کام آنا حکومت پاکستان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کے ساتھ اپنی افواج کی خدمات اور دیگر خدمات کو پیش کرنا احسن اقدام ہے اس لیے کے اس سے قبل جب بھی ملک پاکستان کو مشکل پیش آئی ہے تو سب سے پہلے ہمدردی سعودی حکومت نے پیش کی لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی احسان کا بدلہ احسان سے دیں اور سعودی حکومت کے ساتھ اپنی تمام تر طاقت کو استعمال کریں ۔

سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم کراچی نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان کے اندر رہ کر غیروں کے اشارے پر چلتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں حکومت انکوائری کرے اور ان کے تمام تر معاملات کی نگرانی کرے ۔

(جاری ہے)

ملک پاکستان کے اندر رہ کر کسی اور کے اشارے پر چلنا یہ نمک حرامی ہے اور ہم ایسی تمام تر سازشیں ناکام بنا دیں گے ۔ سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم سینٹرل زون سکندر حیات ناظم عمومی ملک عادل نے کہا کہ تحفظ حر مین شریفین کے لیے مسلمان اپنی جان کا نظرانہ بھی پیش کریں گے ۔

سعودیہ صرف اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی سب سے مقدس جگہ بھی ہے ۔ جہاں پر پوری دنیا کے مسلمان اپنی ایک عظیم عبادت حج اور عمرہ ادا کر تے ہیں ۔ جہاں پر کوئی بھی رنگ و نسل اور قوم و زبان نہیں بلکہ ایک کلمے کے نام پر جمع ہوا جاتا ہے ۔ لہٰذا کوئی بھی ملک چاہے وہ اپنا ہو چاہے بیگانہ سعودیہ کے خلاف یا حرمین شریفین کے خلاف کوئی بھی سازش کر ے گا تو مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر حرمین شریفین کا تحفظ کریں گے اور اس سلسلے میں دفاع تحفظ حرمین شریفین کونسل کا قیام نہایت احسن اقدام ہے ۔ ہم اس کی بھر پور حمایت کر تے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں