بھارت کی ورلڈ کپ میں شکست ، شاہد آفریدی نے بھی ’’ موقع ، موقع ‘‘ گا دیا

پیر 30 مارچ 2015 12:32

بھارت کی ورلڈ کپ میں شکست ، شاہد آفریدی نے بھی ’’ موقع ، موقع ‘‘ گا دیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی پر بھارت کے میگا ایونٹ سے آؤٹ ہونے پر دلچسپ طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان عمر شریف نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ انہوں نے بھارت کے ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کا اظہا ر کس طریقے سے کیا تو انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی کا شہر ہ آفاق گانا ’’موقع ، موقع ‘‘ گا کر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پہلے اس گانے کا پتہ نہیں تھا تاہم انہیں کسی نے وٹس ایپ پر کلپ بھیجا تھا جس میں دبئی یا سعودی عرب میں لڑکے گاڑی میں بیٹھے وڈیو بنا رہے ہیں اور ہر راہ چلتے سے پوچھتے ہیں کہ آپ ہندوستانی ہو، اگر اس کا جواب ہاں ہو تووہ ’’موقع ، موقع ‘‘ گاتے ہیں ۔ شاہد آفریدی کے مطابق یہ وڈیو دیکھ کر استفسار پر انہیں بھارتی چینل پر چلائے جانے والے اس گانے کا مقصد بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں