پیپلز پارٹی غریب علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کررہی ہے، شاہینہ شہیر علی

اتوار 29 مارچ 2015 23:24

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 کے جنرل سیکریٹری وشدل بلوچ نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ شہیر علی سے ملاقات کی اور PS-128 کے مسائل کے بارے میں اُنہیں آگاہی فراہم کی۔ وشدل بلوچ نے خصوصی طور پر شرافی گوٹھ، جمال گوٹھ، اللہ داد گوٹھ، ہاشم گوٹھ، اسماعیل پنہور گوٹھ، حاجی شاہ علی گوٹھ، حاجی شنبے گوٹھ، مانسہرہ کالونی، معین آباد، محمد نگر، فیوچر کالونی، بلال کالونی، شیرپاوٴ کالونی، داوٴد چارلی ودیگر علاقوں کے مسائل کے بارے میں اُنہیں آگاہی فراہم کی۔

رکن سندھ اسمبلی شاہینہ شہیر علی نے وشدل بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاتفریق عوام کی خدمت کررہی ہے۔ اور ہم غریب مضافاتی بستیوں اور گوٹھوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ شرافی گوٹھ، اللہ داد گوٹھ، اسماعیل پنور گوٹھ، فیوچر کالونی، بلال کالونی، شیرپاوٴ کالونی میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت میں غریب بستیوں میں ترقیاتی کام کراکر اُنہیں بھی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے اور کراچی اور پورے سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں