ٹورنٹو جانے والی پروازکو ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث واپس بلالیا گیا

اتوار 29 مارچ 2015 23:21

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)ٹورنٹو جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے سیون ایٹ تھری میں دوران سفر آنے والی خرابی کے بعد جہاز کو واپس بلالیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے ٹورنٹو جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کو روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی واپس بلا لیا گیا۔ دوران پرواز پی کے 783کے ہائیڈرولک سسٹم میں آنے والی خرابی فلائیٹ کی واپسی کا سبب بنی۔۔جس کے بعد کینیڈا جانے والی پروازکو واپس وطن آنا پڑا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں