پی آئی اے کے عملے کے خلا ف سخت اقدامات کیے جائیں گے، ذرائع،
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:51:03 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:50:08 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:50:08 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:50:08 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:48:47 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:48:47 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:47:02 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:47:02 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:42:29 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:42:29 وقت اشاعت: 29/03/2015 - 22:42:29
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

پی آئی اے کے عملے کے خلا ف سخت اقدامات کیے جائیں گے، ذرائع،

پی آئی اے کیبن عملے کی مبینہ سرگرمیوں کا وزیراعظم پاکستان نے بھی نوٹِس لیا ہے،پورے معاملے پر انتہائی ناگواری کا اظہار کیا ہے، ترجمان پی آئی اے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پی آئی اے انتظامیہ نے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کی بارڈر فورس کے اقدام کا بہت سنجیدہ ردِّعمل ظاہر کیا ہے جس کے تحت اس نے مبیّنہ طور پر پی آئی اے کو برطانوی قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ کیا ہے۔ پی آئی اے کیبن عملے کی مبینہ سرگرمیوں کا وزیراعظم پاکستان نے بھی نوٹِس لیا ہے اور اس پورے معاملے پر انتہائی ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مُلک کو بدنام کرنے والی مذکورہ غیر قانونی سرگرمیوں کے مرتکب افراد کے خلاف تمام ممکنہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں ماضی میں ہونے والے واقعات کی بھی تحقیقات کی جائیں اور ان پر مقدمہء فوجداری نافذ کیا جائے۔چیئرمین پی آئی اے نے اس واقعے پر بہت سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ملوّث شخص کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

علاوہ ازیں، اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ہیتھرو ائیر پورٹ کی بارڈر فورس نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے کیبن عملے کے کچھ ارکان محصولات سے مستثنیٰ اشیاء کے ضمن میں برطانیہ میں مجاز رعایت سے زیادہ مالیت کی ممنوعہ اشیاء لے جانے میں ملوّث ہیں۔انتظامیہ نے ماضیِ قریب میں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

29/03/2015 - 22:48:47 :وقت اشاعت