5 سالہ ہونہار طالبہ صبیحہ حفیظ نے سالانہ امتحانات میں 97.8فیصد مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 29 مارچ 2015 22:47

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)5سالہ ہونہار طالبہ صبیحہ حفیظ نے سالانہ امتحانات میں 97.8فیصد مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔گلشن اقبال کے پرائیوٹ اسکول میں زیرتعلیم جونئیرکلاس کی طالبہ صبیحہ حفیظ کو نمایاں کارگردگی پر ایوارڈ اور سند سے نوازاگیا ہے۔

(جاری ہے)

والدین نے بچی کی شب وروز محنت کو سراہا اور خوشی و مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت صبیحہ حفیظ کو اعلی ومعیاری درسگاہ میں تعلیم دلائے تو آگے بڑھ کر اس ملک وقوم کا نام روشن کرے گی بلکہ ان کی تعمیروترقی میں بھی اپنا کردار نمایاں طریقے سے سرانجام دے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت صبیحہ حفیظ جیسی طالبہ کو بہترین درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں اور انکی حوصلہ افزائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں