چھاپوں اور گرفتایوں سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ، جرائم پیشہ یا تو حرکات چھوڑ دیں یا ایم کیو ایم : الطاف حسین
اتوار 29 مارچ 2015 21:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد یا تو اپنی حرکات چھوڑ دیں یا پھر ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے چھاپوں اور گرفتاریوں سے لوگ خوف زدہ ہو گئے ہیں۔لال قلعہ گراﺅنڈ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تشدد پسند جماعت نہیں ہے اور کسی جرائم پیشہ شخص کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں ایم کیو ایم کے 36 کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور 200 کارکنان ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔اطلاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے 20 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔(جاری ہے)
یمن میں جاری کشیدگی کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اس نازک صورتحال میں وزیر اعظم کو چاہیئے کہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں اور تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے کہ پاکستان کو کیا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی جنگ میں حمایت کرنے سے پہلے پچھلی جنگوں کو یاد رکھنا چاہیئے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سے پہلے بھی سرد جنگ کے نتائج کا خراج آج پوری پاکستانی قوم ضرب عضب کی صورت میں ادا کر رہی ہے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کے حالات کشیدگی اختیار کر چکے ہیں جبکہ موجودہ حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی جانب دھکیل رہے ہیں۔اس لیے پاکستان کو چاہیئے کہ تمام فیصلے مشاورت اور باہمی اتفاق رائے سے کرے تاکہ مزید مسائل سے بچا جا سکے۔ ایک مرتبہ پھر اپنے کارکنان سے مخاطب ہو کر انہوں نے سوال کیا کہ اگر کارکنان کا دل ان کی قیادت سے بھر گیا ہے تو وہ متحدہ کی قیادت چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کیا کہتا ہے انہیں فرق نہیں پڑتا لیکن وہ ملک و قوم کے مفاد میں اہم باتوں سے آگاہ کرتے رہیں گے۔الطاف حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر پر ایک لیڈر نے کہا تھا کہ بجلی کا بل ادا نہیں کریں گے ، اور آج وہ ایم کیو ایم کے خلاف بھی بیان بازی کر رہے ہیں۔اپنی پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے الطاف حسین نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انچارج کی ذمہ داری وسیم اختر کو مقرر کرتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ امین الحق اور طارق جاوید کو الطاف حسین کی جانب سے جوائنٹ انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو