الیانس فرانسس کے سبز ہ زار پر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان کی سدرن ریجنل کمیٹی کے تحت زعفرانی مشاعرہ کا انعقاد

اتوار 29 مارچ 2015 21:38

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان کی سدرن ریجنل کمیٹی کے تحت گزشتہ شب کلفٹن میں واقع الیانس فرانسس کے سبز ہ زار پر منعقدہ زعفرانی مشاعرہ میں شعرا ء کرام نے محفل لوٹ لی اور حاضرین سے شاندار داد وصول کی۔

(جاری ہے)

شعراء کرام میں پروفیسر عنایت علی خان، حیدر حسنین جلیسی، میم شین عالم، عبدالحکیم ناصف، مرزا آسی اختر، صفدر علی خان، ناہید شہاب، منصور اجمیری، فخراللہ شاد، اکبر ملک اور ظفر بن نیر شامل تھے ۔انسٹی ٹیوٹ کی سدرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین ارسلان خالد اور سی پی ڈی کنوینرعبدالرب نے شرکاء سے خطاب کیا ۔ مشاعرے میں انسٹی ٹیوٹ کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں