کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہمآج شروع ہو گی
اتوار 29 مارچ 2015 21:27
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہے گی۔ دو ہفتہ بعد پھر ایک ہفتہ کے لئے حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدرت کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے حساس یونین کو نسلوں میں پولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں او ر اس سلسلہ میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پولیس کو حسا س یو نین کونسلوں میں پولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ٹیم قائم کی ہے ۔
جو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔ اجلاس میں کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔جن آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے ان میں مظفرآباد مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے اجلاس میں حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کے لئے کمشنر کراچی کی کوششوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نگرانی میں کی جانے والی کو ششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس یونین کونسلوں میں دو لاکھ چالیس ہزار 955 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موبائل ٹیموں کے بجائے فیمیل کمیونٹی والنٹئرز پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لیں گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ اس موقع پر آٹھ یونین کونسلوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔جہاں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ مہم ہر پندرہ روز بعد ہوگی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ کے لئے پیر سے شروع ہوگی جو چار اپریل تک جاری رہے گی۔اجلاس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف کے نمائندے ، انتظامیہ اور پولیس کے افسران اور متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران بھی مو جو د تھے۔ ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکہ، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری
کراچی،پولیس نے لانڈھی میں غیرملکیوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا، دو دہشتگرد ہلاک
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ