پاکستان رینجرز نے کراچی کے پانچوں اضلاع میں سڑکوں اور گلیوں میں لگے ہوئے بیئریئرز ہٹانے کے لئے کارروائی شروع کردی

اتوار 29 مارچ 2015 18:16

پاکستان رینجرز نے کراچی کے پانچوں اضلاع میں سڑکوں اور گلیوں میں لگے ہوئے بیئریئرز ہٹانے کے لئے کارروائی شروع کردی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) شہر میں بیئریئرز ہٹانے کے لئے 72گھنٹے کی مہلت گزر جانے کے بعد پاکستان رینجرز نے کراچی کے پانچوں اضلاع میں سڑکوں اور گلیوں میں لگے ہوئے بیئریئرز ہٹانے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ اور مقامی پولیس کے اہلکاربھی اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبرگ ڈویژن ایف سی ایریا میں سڑک اور گلیوں میں لگائے گئے بیئریئرز ہٹادیئے گئے جبکہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بھاری مشینری اورٹرک استعمال کرتے ہوئے گلبرگ ڈویژن ایف بی ایریابلاک 4,5, 10, 17اور20میں لگے ہوئے بیئریئرز ہٹادیئے جنہیں ٹرکوں میں ڈال کر گلبرگ ڈویژن کے اسٹور میں جمع کرادیا گیا اس کارروائی کے دوران گلبرگ سے کریم آباد تک پورے علاقے میں بیئریئرز ہٹادیئے گئے مزید برآں لیاقت آباد ڈویژن میں ناظم آباد نمبر 1,2,3اور 4میں سڑک اور گلیوں لگے 60سے زائدبیئریئرز ہٹادیئے گئے جنہیں مقامی انتظامیہ اور رینجرز کی موجودگی میں ناظم آباد تھانے میں جمع کرادیا گیا نیو کراچی میں بھی رینجرز اور پولیس کے اشتراک سے کی گئی کارروائی کے دوران سیکٹر11-E، 11-I, 11-K, 11-l, 5/6, 5/Mاور5-Kمیں سڑک اور گلیوں میں لگائے گئے 26سے زائدبیئریئرز ہٹادئے گئے ان بیئریئرز کو کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا گیا کٹی پہاڑی نورجہاں روڈ پر لگے ہوئے بیئریئرز کے علاوہ بلاک کیو ، آر ، سی اور بلاک ڈی میں بھی انسدادتجاوزات کے عملے نے بھاری مشینری اور آلات کی مدد سے 26سے زائد بیئریئرز ہٹادیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں