تنخواہوں و پنشن عدم ادائیگی کے خلاف سجن یونین کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت آج ہوگی

اتوار 29 مارچ 2015 18:16

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) کے ایم سی وڈی ایم سیز کے 80ہزار ملازمین و پنشنرزکی تنخواہوں و پنشن عدم ادائیگی کے خلاف سجن یونین کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت 30مارچ کو سند ھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ صبح ساڑھے 8بجے ہوگی ۔

(جاری ہے)

سجن یونین کے صدر سید ذوالفقار شاہ ،جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور ریٹائر پنشنرز کے نمائندے اسماعیل شہیدی کی جانب سے تنخواہیں پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ میں 30مارچ کو صبح ساڑھے 8بجے ہوگی جس میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور چھ ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنرز ،سیکریٹری بلدیات کو حاضر ہونے کے نوٹسز جاری کیے ہیں درخواست کذار سیدذوالفقار شاہ ،ندیم شیخ ایڈ وکیٹ ،محمد اسماعیل شہیدی کے علاوہ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ بھی موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں