فاٹا کی مختلف ایجنسیوں کے لئے پی ایس ڈی پی میں مختص 17ارب روپے میں سے 9ماہ میں 6ارب روپے جاری ہو سکے

اتوار 29 مارچ 2015 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) فاٹا کی مختلف ایجنسیوں کے لئے پی ایس ڈی پی میں مختص 17ارب روپے میں سے پہلے 9ماہ میں صرف 6ارب روپے جاری ہو سکے،فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فاٹا کے ترقیاتی کاموں کیلئے 17 ارب 8کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری کی گئی تھی، جسے پی ایس ڈی پی 2014-15 مقامی عنصر میں ظاہر کیا گیا تھا،فنانس ڈویژن نے ان 9ماہ کے دوران 6 ارب 83کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شعبہ تعلیم کیلئے 3ارب 86کروڑ 57لاکھ روپے رکھے گئے تھے، جن میں سے ایک ارب 28کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، صحت کیلئے ایک ارب 66کروڑ 40لاکھ میں سے صرف 9کروڑ 96لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔سڑکیں اور پل بنانے کیلئے 3ارب 69کروڑ 26لاکھ روپے میں سے ایک ارب 43کروڑ44لاکھ روپے خرچ ہو سکے ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے مطابق عمارتیں بنانے کے بجائے خدمات کی فراہمی پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں