پیپلز پارٹی کی مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی صورتحال پرنظر ہے،پیپلز پارٹی یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے، ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ہم نے اپنا کردار اداکیا، سعودی عرب نے ہماری ہر مشکل وقت میں مدد کی ، آج اگر سعودی عرب مشکل میں ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ رہی ہے،پیپلز پارٹی یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ہم نے اپنا کردار اداکیا، سعودی عرب نے ہماری ہر مشکل وقت میں بہت مدد کی ہے، آج اگر سعودی عرب مشکل میں ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ رہی ہے،یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونے والی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات پر حکومت نے آگاہ نہیں کیا، ہم نہیں جانتے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب سے کیسے تعلقات ہیں، پارلیمنٹ سعودی عر کے خلاف نہیں ہے، حکومت یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، اگر حکومت اس معاملے پر اعتماد میں لے گی تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی صرف مسلم ملکوں میں ہو رہی ہے، مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردی اور مسلم امہ کو لاحق دیگرخطرات سے مقابلہ کرنا ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں