پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے کراچی کی بندر گاہ سے روانہ ہو گیا

پاک بحریہ جنگ اور امن میں کسی بھی آپریشن کے لیے مکمل طورپرتیاررہتی ہے ترجمان

اتوار 29 مارچ 2015 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے کراچی کی بندر گاہ سے روانہ ہو گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے روانہ ہوا ہے پاک بحریہ کا یہ جہازخلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہوگا۔

(جاری ہے)

ضرورت پڑنے پر جہاز یمن میں موجود پاکستانیوں کیانخلا کا کام سرانجام دیگا۔ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ جنگ اور امن میں کسی بھی آپریشن کے لیے مکمل طورپرتیاررہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں