کراچی کے لائنز ایریا ٹیلی فون ایکسچینج پر رینجرز کی چھاپہ مار کرروائی

اتوار 29 مارچ 2015 15:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) کراچی کے لائنز ایریا ٹیلی فون ایکسچینج پر رینجرز کی چھاپہ مار کرروائی ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآ ئی جبکہ سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ٹیلی فون ایکسچینج پر چھاپہ مارا مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

رینجرز اہلکار تلاشی کے بعد واپس چلے گئے۔ جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔ پولیس آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں پا5 افراد کو حراست میں لے کر مکان سے ایک شارٹ مشین گن اور 5 نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں