66سالہ تاریخ میں پہلی بارورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کوہم نے الوداع کیا، پاکستان پر قرضہ چڑھانے کی بجائے پاکستان کا قرضہ اتارا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، میگا پراجیکٹ مکمل کیے ، ہمسایہ اسلامی ممالک کی مدد بھی کی ،پاکستان سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو گڈبائے کہا، ملک میں پیسے کی ریل پیل تھی،4,4 باریاں لگانے والوں نے ملک پہ قرضوں کا بوجھ ایک دوسرے سے بڑھ کر ڈالا

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کاپارٹی اجلاس سے خطاب

اتوار 29 مارچ 2015 15:17

66سالہ تاریخ میں پہلی بارورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کوہم نے الوداع کیا، پاکستان پر قرضہ چڑھانے کی بجائے پاکستان کا قرضہ اتارا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، میگا پراجیکٹ مکمل کیے ، ہمسایہ اسلامی ممالک کی مدد بھی کی ،پاکستان سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو گڈبائے کہا، ملک میں پیسے کی ریل پیل تھی،4,4 باریاں لگانے والوں نے ملک پہ قرضوں کا بوجھ ایک دوسرے سے بڑھ کر ڈالا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ 66سالہ تاریخ میں پہلی بارورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو الوداع کہا، پاکستان پر قرضہ چڑھانے کی بجائے پاکستان کا قرضہ اتارا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، میگا پراجیکٹ مکمل کیے ، ہمسایہ اسلامی ممالک کی مدد بھی کی ،پاکستان سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو گڈبائے کہا، ملک میں پیسے کی ریل پیل تھی۔

، کسی بھی قسم کا کوئی بھی بحران نہیں تھا، آئی ٹی میں بیمثال ترقی حاصل کی، لاکھوں نوجوانوں کو برسر روزگار کیا، دہشت گردوں کے خلاف واضح اور مضبوط موقف اپنایا جسکی مثال آج پوری قوم کے سامنے ہے ۔وہ پارٹی کی سی ای سی اور سی ڈبلیو سی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ میں کئی سال آگے کی سوچ رکھتا ہوں جس پر اس وقت واویلہ مچانے والے آج شرمندگی سے منہ چھپا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وقت نے دہشت گردی کے خلاف ہونیوالے آپریشن اور پالیسیاں درست ثابت کیں۔ پاکستان میں پہلی بار کسانوں جو کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں انکو مراعات دیں۔ چھوٹے کاشتکاروں کے زرعی قرضے نہ صرف معاف کیے بلکہ انہیں کھاد، بیج اور پانی پر سبسڈی دی اور انکے خلاف اندھے قانون کو تبدیل کر کے ہتھکڑی لگانے کے اختیارات ختم کیے۔انہوں نے کہاکہ چار چار بار باریاں لگانے والوں نے ملک پہ قرضوں کا بوجھ ایک دوسرے سے بڑھ کر ڈالا۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔ جس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینککو ہم نے خیرباد کہا تھا اس سے دوبارہ قرضے مانگنا شروع کر دیے اور ملک کو دوگنا قرضوں میں جکڑ دیا۔ آج ملک میں کوئی بھی ادارہ درست سمت نہیں جا رہا۔اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم سید پرویز مشرف کی قیادت میں دوبارہ پاکستان کو اپنے کھوئی ہوئی منزل پر ڈالیں گے اور دوبارہ پاکستان میں ترقی کا دور دورہ ہو گا۔

آج ملک اور بیرون ممالک میں لوگ آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے رابطے کر کے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔میجر جنرل راشد قریشی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو آج پرویز مشرف جیسے ایماندار ویژن رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔ اسد خان صدر سعودی عرب نے کہا کہ پرویز مشرف کا دور پاکستان تاریخ کا سنہری دور تھا جب بیرون ممالک میں پاکستان کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، صدریوکے افضال صدیقی نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بیرون ممالک سے اپنے ورکرز کو شامل کیا ۔یو اے ای کے جنرل سیکریٹری شاہ سوار خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی خاطر پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کی ہر لحاظ سے سپورٹ کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں