یمن میں محصور پاکستانیوں کو لانے کیلئے پاک بحریہ کا فریگیٹ جہاز روانہ

پاک بحریہ ہمہ وقت جنگ اور امن میں آپریشن کیلئے تیار رہتی ہے،ترجمان

اتوار 29 مارچ 2015 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) یمن میں محصور پاکستانیوں کو لانے کیلئے پاک بحریہ کا فریگیٹ جہاز روانہ ہو گیا۔ اتوار کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محصور پاکستانیوں کو لانے کیلئے پاک بحریہ کا فریگیٹ جہاز روانہ ہو گیا، پاک بحریہ کا جہاز خلیج عدل میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ ہمہ وقت جنگ اور امن میں آپریشن کیلئے تیار رہتی ہے، فریگیٹ جہاز کراچی بندرگاہ سے روانہ کیا گیا،ضرورت پڑنے پر جہاز پاکستانیوں کے انخلاء کا کام سرانجام دے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں